جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، سزا اسد مجید کو دوں؟ بلاول بھٹو

سزا اسد مجید

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا، غلطی عمران کرے اور سزا اسد مجید کو دوں؟

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرنا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا۔ سیلاب متاثرین کے لیے جتنا بھی کیا جائے ناکافی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ امریکا کا دورہ کامیاب رہا۔ 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا ہے۔ سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔ تجارت، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔ امریکا سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران نیازی سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے : احسن اقبال

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ملکوں کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، اس مسئلے پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غلطی عمران کرے اور سزا اسد مجید کو دوں یہ ناانصافی ہوگی۔ اسد مجید ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں، غیر ذمے دارانہ کام خان صاحب نے کیا ہے۔ عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی، اس کے لیے دنیا کے شکر گزار ہیں۔ اجناس بحران کا بھی سامنا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں