جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم عمران خان سے ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات

ابوظبی

اسلام آباد: ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔

ملک کو مستحکم کرنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں نیا سال ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔ وزیراعظم

محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا۔

ولی عہد محمد بن زید النہیان دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

 

 

متعلقہ خبریں