جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان جو کہتا ہے کر کے بھی دکھاتا ہے : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

عمران خان جو کہتا ہے

پاکپتن : گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہتا ہے کر کے بھی دکھاتا ہے، جرم میں ملوث شخص کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو سزا ضرور ملے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکپتن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے عمران خان جو کہتا ہے کر کے بھی دکھاتا ہے۔ چینی فرانزک رپورٹ میں جن افراد کئ نشاندہی کی گئی ہے، ان کے خلاف  قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دو ٹوک پالیسی ہے کسی بھی جرم میں ملوث شخص کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو سزا ضرور ملے گی۔ اپوزیشن پہلے کہتی رہی چینی اسکینڈل رپورٹ نہیں آئے گی لیکن ہم نے وعدہ پورا کردیا۔ ہمیں سیاسی نہیں قومی مفادات عزیز ہیں، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ پورا کریں گے۔

متعلقہ خبریں