جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے: شہباز شریف

عمران خان کو ملک

لاہور: شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے، عمران خان کی یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے عزت کے ساتھ میرٹ پر رہائی ملی، شدید گرمی میں کورٹ میں موجودگی تکلیف کا باعث بنتی ہے، چیرا دستی اور فاشسٹ حکومت زندگی میں نہیں دیکھی جسے کوئی کام نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دال آٹا ادویات غربت و بے روزگاری ختم کرنی ہے، عمران خان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے۔ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی گیا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ کہا جسے وقت نے ثابت کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے نیب نیازی میری بات کی تصدیق کی، اسکے ذہن میں ایک بات ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح ختم کرنا ہے۔

اگر حکومت کا فوکس عوام و ملک ہوتی تو صورتحال یہ نہ ہوتی، اگر ماؤں بہنوں کی فکر ہوتی تو تمام وسائل کرونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگ لڑتے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ اگر اسے درد ہوتا تو ویکسین کے لئے سارے وسائل بروئے کار لاتا، ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر دھڑ کی بازی لگا دی۔ ڈاکٹر فرنینڈو نے مجھ سے بات کی تھی تاریخ کا پنجاب میں حملہ ہوا پچیس ہزار لوگ مر سکتے تھے تو مجھے اس دن نیند نہیں آئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر پچیس سو لوگ مر گئے تو ہر گھر سے جنازے نکلیں گے سوچنے لگا پہلی بار ڈینگی آیا کیسے مقابلہ کریں، فجر کی نماز پڑھ کر گھروں سڑکوں سے پانی نکالا اور سپرے کروایا۔ خود وزیر اعظم وزیر اعلی گورنر کو شہروں سے باہر نکالتے کہ کس طرح کورونا کا مقابلہ کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم ایک کان سے بات نکالتی دوسرے سے نکال دیتی ہے، عمران خان کی یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا ان کے گھر سے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

متعلقہ خبریں