جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان ایک حادثاتی وزیراعظم ہیں، سراج الحق

سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے، سراج الحق نے کہا کہ عمران خان حادثاتی وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری حکومت آئی تو میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بناؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نالائق ہے، مرغی کی گردن پر بیٹھ کر انسان خلاء نہیں جاسکتا : سراج الحق

سراج الحق نے مزید کہا کہ مرغی پر بیٹھ کر خلا میں نہیں جایا جاسکتا، موجودہ حکومت میں پینسٹھ فیصد نوجوان بے روزگارہیں اور اگر ان کی حکومت پانچ سال تک ٹک گئی تو برسرروزگارافراد بھی بے روزگار ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں