جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان، فواد، اسدعمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

الیکشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ادارے کی توہین پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری کو طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کےنوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کے لیئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں