فیصل آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، مریم نواز نے عمران خان کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لوگ مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں: عمران خان
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ مریم نواز انہیں ایکسپوز کرے گی، عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، مریم نواز نے عمران خان کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔