جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کی دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

27 مارچ تک

لاہور : عدالت نے عمران خان کی دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہاٸی کورٹ میں عمران خان کی تھانہ گولڑہ اور تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔ خدشہ ہے پولیس عدالت سے پہلے ہی گرفتار کر لے گی۔ عدالت متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم وقت سے پہلے عدالت میں پہنچ گٸے ہیں۔ دستخط اسکین ہیں۔ مگر عمران خان کے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے کہا کہ آپ ابھی دوبارہ عدالت میں پٹیشن، بیان حلفی اور وکالت نامے پر دستخط کرواٸیں۔ عمران خان نے کمرہ عدالت میں دستخط کیے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ حلف نامے پر بھی دستخط کرائیں۔

عدالت نے عمران خان کی دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے نیب کی انکواٸریوں میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں