جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کو ہر بات پر تماشا کرنے کی عادت ہے، انکے گناہ معاف نہیں ہوں گے

مریم

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہر بات پر تماشا کرنے کی عادت ہے، عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہے، عمران خان نے گزشتہ روز سیمینار میں غیر مناسب باتیں کیں، عمران خان کو ہر بات پر تماشا کرنے کی عادت ہے، عمران خان بتائیں کونسی ایجنسی آپ کو رپورٹس دیتی تھی، کونسی ایجنسی نے چیف الیکشن کمشنر کی گارنٹی دی تھی، عمران خان آپ یہ بریفنگ اور گارنٹی کیوں لیتے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنا اور الزام لگانا بند کریں، ایف آئی اے سوال پوچھے تو کہتے ہیں جواب نہیں دوں گا، سپریم کورٹ آپ سے سوال پوچھے تو کہتے ہیں میرے پاس جواب نہیں، عمران خان نے سیاسی مخالفین سے انتقام لیا، عمران خان نے تمام اداروں کو متضاد بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہو سکتا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ اگر 3 دفعہ کا منتخب وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو عمران خان کیوں نہیں، نوازشریف کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا، نوازشریف جانتے تھے الزامات جھوٹے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے جواب دیا، عمران خان نے تو نوازشریف کے خلاف کوئی ادارہ نہیں چھوڑا، عمران خان نے تو شہبازشریف کے خلاف کوئی ادارہ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا، عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے، عمران خان اداروں سے کہتے ہیں میری کرسی بچاؤ اور مداخلت کرو۔

متعلقہ خبریں