جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں: شازیہ مری

شازیہ

اسلام آباد: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا، عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ شرمناک ہے، عمران خان عوام کے جیب پر ڈاکے مار رہے ہیں، عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف 6 ارب ڈالر ہمارے منہ پر مارتا ہے مگر دیتا نہیں: شاہد خاقان

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 21 جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں 27 فروری کو لانگ مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا، عمران خان عوام پر مہنگائی کی بمباری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں