جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان سیاست سے کرپشن ختم کرنے آئے ہیں: فیصل جاوید

فیصل

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست سے کرپشن ختم کرنے آئے ہیں، عمران خان کی جدوجہد ہے دھاندلی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

سینیٹر فیصل جاوید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پوری کوشش ہے دھاندلی اور رشوت کا نظام بچائے، اس طرح الیکشن ہو جیسے پہلے ہوتا ہے۔ آپ نے ویڈیوز بھی دیکھی ہیں سینیٹ الیکشن میں کروڑوں روپیے چلتا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس پورے نظام کو بچانا چاہتا ہے، عمران خان کی جدوجہد ہے دھاندلی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ روندھو اپوزیشن انڈین بلے بازوں کی طرح ہے، ڈسکہ میں بھی اس طرح کر رہے ہیں جہاں ہارتے ہیں ایسے ہی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں کہا دوبارہ آجائیں، چار حلقے کھلوانے کے لیے کتنی جدوجہد کی۔

پہلے دن جب وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے خطاب شروع کیا وہاں سے انہوں نے شور شرابا کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ بیلٹ سے اپوزیشن کو ووٹ خریدنے کا موقع فراہم ہوگا : فیصل جاوید

انہوں نے کہا کہ کشمیری کاز کے لیے جہاں یکجہتی کی ضرورت تھی وہاں انہوں نے فضل الرحمان کو آگے کردیا، کورونا اور ایف اے ٹی اف بل بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ عوام مفاد کی قانون سازی پر یہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ این ار او وکھا، ساڈا موڈ بنے۔ عمران خان کو اللہ تعالی نے سب چیزیں عنایت فرمائی ہیں، عمران خان سیاست میں فیکٹریاں لگانے اور ایون فیلڈ کے محل بنانے نہیں آئے۔ عمران خان سیاست سے کرپشن ختم کرنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی اپنے دلائل میں سی او ڈی کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، یہ چوری کا راستہ نہیں بند کرتے بلکہ چوری کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ پارٹی کو معلوم ہونا چاہیئے اسکے ممبر نے کس کو ووٹ دیا۔

متعلقہ خبریں