جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان نے 2 کروڑ افراد کو دوبارہ غربت میں دکھیل دیا ہے: مفتاح اسماعیل

مفتاح

کراچی: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2 کروڑ افراد کو دوبارہ غربت میں دکھیل دیا ہے، ملک میں غذائی اجناس کا خسارہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 35 لاکھ افراد بے روزگار تھے جو کہ اب 56لاکھ ہو گئے ہیں، ساڑھے 7 کروڑ لوگ ہمارے دور میں خط غربت سے نیچے تھے۔ عمران خان نے 2 کروڑ افراد کو دوبارہ غربت میں دکھیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کرچکی، حکومت نے صحت کے بجٹ میں کمی کی، ایکسپورٹرز کو تکلیفیں دی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا انڈیکس ہر ہفتے 13فیصد سے اوپر جارہا ہے، ملک میں غذائی اجناس کا خسارہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، بجلی کی قیمتیں 60فیصد تک پہنچ چکیں ہیں۔

متعلقہ خبریں