جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان اسمبلیاں آئندہ چند روز میں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

لاہور: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں آئندہ چند روز میں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کی خواہش ہے اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 نومبر کے اجتماع میں ملک بھر سے لوگ راولپنڈی میں جمع ہوئے، لوگ عمران خان سے ایک امید لے کر راولپنڈی میں جمع ہوئے تھے، عمران خان نے واضح پیغام دیا ہمیں اپنی ذات سے زیادہ وطن عزیز ہے، عمران خان نے کہا کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہمیں احساس ہے آج پاکستان کن مشکلات سے گزررہا ہے، عوام کی رائے ہے ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عمران خان نے بھی کہا عوامی مشکلات کا واحد حل نئے عام انتخابات ہیں، موجودہ حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، پیشرفت نہیں ہوئی تو عمران خان نے کہا مشاورت کیساتھ اسمبلیاں تحلیل کردونگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اسمبلی توڑنے کا اعلان سیاسی پسماندگی ہے: ناصر شاہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد تھا اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوگی، قومی اسمبلی کے ممبران پہلے ہی اپنی نشستوں سے مستعفی ہوچکے ہیں، عمران خان اسمبلیاں آئندہ چند روز میں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کی خواہش ہے اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہ کی جائے، خواہش ہے پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن ہوں۔

متعلقہ خبریں