جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیریوں کے خون سے غداری کی، عمران خان کشمیریوں کا غدار ہے : خواجہ آصف

کشمیریوں کا غدار

اسلام آباد : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیریوں کا غدار ہے۔ تاریخ میں سیاہ حروف میں عمران خان کا نام لکھا جائے گا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت 1600 سو مقرر کی گئی۔ مارکیٹ میں اس وقت 2400 قیمت ہے۔ 2400 کی ہی امپورٹ بھی کی جارہی ہے۔ 1600 سے اگر گندم 2 ہزار نہ کی گئی تو اگلے سال گندم ناپید ہو جائیگی۔ ہم اپنے کسان کو تحفظ نہیں دے رہے، باہر کے فامر کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہو چکی ہے۔ ہمارا ملک زرعی ہے تاہم زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ گنے کی کاشت کے پیچھے گندم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ زراعت سے جی ڈی پی گروتھ بڑھا سکتے ہیں۔ حکومت کی کسان مار پالیسی ہے۔ گندم کی کونسی لابی کو پروٹیکٹ کیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کو غیر آئینی قرار دینے والے کیا خود آئینی ہیں : راجہ پرویز اشرف

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت 1600 سے 2 ہزار مقرر کی جائے تاکہ کاشت بڑھ سکے۔ دو سال پہلے گندم سرپلس تھی آج امپورٹ کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی صورت میں عام آدمی نقصان اٹھا رہا ہے۔ صرف 40 ارب کسان کو دیں تو گندم پوری ہو سکتی ہے۔ حکومت اپنی اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علی محمد خان نے ٹھیک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ابھینندن کو بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی، مگر جس مقصد کے لیئے کی گئی وہ حاصل نہ ہوا۔ کلبھوشن کو سہولت آپ دے رہے ہیں اور ہمارے گلے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھینندن سے متعلق اجلاس میں ایک گھنٹہ تک وزیراعظم کا انتظار ہوتا رہا۔ آپ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایک جلسے میں مودی کے لیے دعا کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی ہورہی ہے۔ کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔ لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے اور یہاں کشمیر سے غداری کی گئی۔ وزیر اعظم نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی، عمران خان کشمیریوں کا غدار ہے۔ تاریخ میں سیاہ حروف میں عمران خان کا نام لکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں