جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان قانون سے بالاتر ہے، کیا انصاف ڈنڈوں اور غنڈوں سے ڈر گیا ہے؟ مریم اورنگزیب

کیا انصاف ڈنڈوں

لاہور : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے، ان کے سر پھاڑے جائیں، کیا انصاف ڈنڈوں سے ڈر گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پچھلے تین سے چار دن مسلسل اور پچھلے دس ماہ سے ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے، آئین توڑتے، پارلیمنٹ اور ملک کے خلاف سازش کرنے سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے برین واش کرکے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔ ایک چور، دہشت گرد کھلا گھوم رہا ہے۔ عمران خان کو عدالت نے بار بار بلایا، لیکن پیش نہیں ہوئے۔ تین مارچ کو عدالت نے احکامات جاری کیئے کہ اس ملزم مجرم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص انٹرنیشنل میڈیا کو کہتا ہے، میرے پاس ضمانت موجود ہے۔ اگر ضمانت موجود ہے تو بیمار کیوں ہے۔ اس کے علاوہ فارن فنڈنگ اور ٹیریان کا کیس ہے، مجھے اس بچی پر ترس آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں کے پاس مقبولیت ہوتی ہے، ان کو اپنے محافظ دہشت گرد تنظیموں کے لوگ نہیں چاہیے ہوتے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے، ان کے سر پھاڑے جائیں، ان پر پیٹرول بم پھینکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری روکنے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا ایک عدالت کہے پیش کرو اور دوسری عدالت ریلیف دے دے۔ یہ پولیس اور سرکاری املاک کو نہیں جلایا گیا بلکہ پولیس عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کروانے گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص دہشت گرد، غنڈے اور دہشت گرد عدالتوں میں لے کر جاتے ہیں اور انصاف لے کر آجاتے ہیں۔ کیا انصاف ڈنڈوں اور غنڈوں سے ڈر گیا ہے۔ آپ کیا پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں انصاف دہشت سے غنڈوں سے ڈر گیا ہے۔ یہ پیغام ہے بائیس کروڑ عوام کو؟

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف تمام جھوٹے کیسز کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے۔ آج منصف کہہ رہے ہیں، وہ کیسز جھوٹے تھے۔ نواز شریف کو جیلوں کے اندر سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون عمران خان کے لئے یہ ہوگا، وہ گھر سے جھتے لے کر نکلے گا اور عدالتوں کے لئے تو عوام کو بھی یہ ریلیف ملنا چاہیے۔ عمران خان کے لئے قانون کورٹ کا ریلیف پیکج ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل میڈیا کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ زلمے صاحب کو عمران خان کی جو تکلیف ہو رہی ہے، یہ تکلیف اپنے پاس رکھے۔ اس طرح کا انصاف پاکستان میں خانہ جنگی پھیلائے گا۔ لاڈلے اور غنڈے کو ریلیف کا بنڈل مل رہا ہے، کیا عمران خان قانون اور آئین سے بالاتر ہے؟

متعلقہ خبریں