جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان سرٹیفائیڈ صادق و امین اور نواز شریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور کرپٹ ہیں : شہباز گِل

سرٹیفائیڈ صادق

اسلام آباد : شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین اور نواز شریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور کرپٹ ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق اور امین لیڈر ہیں۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں، جنہوں نے اپنی 40 سالہ منی ٹریل جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم سے پمز اسپتال کے لیئے اضافی وینٹیلیٹرز دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ بد دیانت کرپٹ ہیں۔ یہی غم آپ کو اندر اندر سے کھائے جا رہا ہے۔ شہباز شریف اسی صورت بچ سکتے ہیں کہ ثابت کر دیں بھینسیں سونے کا دودھ دیتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سب سے زیادہ مفرور اور اشتہاری افراد پر مشتمل خاندان ہے۔ آپ سے شدید ہمدردی ہے کہ دنیا کے عظیم کرپٹ خاندان کی ترجمانی کرنا پڑرہی ہے۔

متعلقہ خبریں