جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈالر کو بے لگام کرنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

ڈالر

لاہور: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ترکی بہ ترکی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 2 جھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرے شیخ رشید، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، ڈالر کو بے لگام کرنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے، معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر چلے گا 200 روپے کی چال، ملک کو کرسکتا ہے ڈیفالٹ: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔

متعلقہ خبریں