جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان احتساب سے استثنیٰ لے رہے ہیں : خواجہ آصف

عمران خان احتساب سے

سیالکوٹ : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، عمران خان احتساب سے استثنیٰ لے رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں رہنماء مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے، عمران خان احتساب سے استثنیٰ لے رہے ہیں، ن لیگ واحد پارٹی ہے، جس کا احتساب ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اورنگزیب نے چینی کمیشن اور اس کی رپورٹ کو سرکس اور نوٹنکی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہی مطالبہ تھا کہ چینی اسکینڈل کے سہولت کار وزیر اعظم ہیں۔ شوگر رپورٹ پر مٹی ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی۔ عمران خان نے 2002 سے منی لانڈرنگ شروع کی تھی، خود کو بچانے کے لیے بکرے قربان کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں انہیں کچھ یاد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی ادویات بھارت سے ایکسپورٹ کی گئیں۔ بی آرٹی کہاں ہے، 100 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ پشاور میں تبدیلی کے مقبرے کا حساب لیں گے۔

متعلقہ خبریں