کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی بھی گورا سوچ میں ہیں، گوروں سے ہم نہیں بلکہ آپ ڈرتے ہیں، اس قوم کے لوگ گمراہ نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کو عظیم قوت بنانا ہمارا مقصد ہے، کشمیری بھائیوں کو بھی اس دن بھلایا نہیں جاسکتا، کشمیری عوام بھارت کے ظلم و بربریت میں زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی حکومت ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کی کوششوں میں ہے، ان حالات میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے امریکا سے معاہدہ کرکے اپنے بیانیے کو دفن کردیا: شرجیل میمن
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی بھی گورا سوچ میں ہیں، گوروں سے ہم نہیں بلکہ آپ ڈرتے ہیں، اس قوم کے لوگ گمراہ نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قوم کے لوگ گمراہ نہیں ہوں گے، ایک سیاسی جماعت کے جلسے سے مفت کی تفریح ملتی ہے، اسٹیج سے عوام کو چٹکلے سننے کو مل جاتے ہیں۔