جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان بغاوت کو کچلنے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں: شازیہ مری

شازیہ

اسلام آباد: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان بغاوت کو کچلنے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں، جہاں جمہوریت مظبوط ہے وہاں خفیہ ووٹ کا نظام ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک کے ہر صوبے میں پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران عمران خان کے فیصلوں سے اختلاف کر رہے ہیں۔

شازیہ مری آمرانہ روش کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اندر عمران خان کے خلاف بغاوت ہے، عمران خان بغاوت کو کچلنے کیلئے عدالت کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام تباہی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آ چکی : شازیہ مری

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں جمہوریت مظبوط ہے وہاں خفیہ ووٹ کا نظام ہے، جس کو جمہوریت کی ابجد کا علم نہیں وہ جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ عمران نیازی بتائیں انہیں آئین سے کیا پرخاش ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی میں آنے سے ایسے گھبراتے جیسے نالائق بچہ اسکول سے، عمران خان لکھ کر رکھے سینیٹ میں شکست ان کا مقدر ہے۔

متعلقہ خبریں