عمران خان جیسا جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا: شہباز شریف

لندن: شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں اور عمران خان جیسا جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

مسلم لیگ (ن) کے بانی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ میں اب کوئی شک نہیں رہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا وزیراعظم آج تک نہیں دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف، اہلیہ اور بیٹوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش اور غصے سے بھرے انسان ہیں۔ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے تمام جماعتوں کے اتحاد پر بھی زور دیا۔