جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان ہر طرف سے مسترد ہوگئے آخری جنازہ کراچی سے نکل آیا: امیر مقام

امیر

پشاور: امیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈھائی سال میں معیشت اور ملک کو تباہ کردیا ہے، عمران خان ہر طرف سے مسترد ہوگئے آخری جنازہ کراچی سے نکل آیا۔

صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام کا پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں روز روز نئے انکشافات آرہے ہیں، بشیر میمن کے انکشافات کے بعد کچھ بولنا باقی نہیں رہا، عمران خان ہر طرف سے مسترد ہوگئے آخری جنازہ کراچی سے نکل آیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ بار بار شکست کے بعد عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، 89 سے لے کر اب تک تمام وسائل سے متعلق جواب دے چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہیں پر بھی بدنیتی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی اختلاف نہیں، پی ڈی ایم وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کے ایجنڈے پر ایک ہے : امیر مقام

ان کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انتقامی کارروائیاں کرکے ہمیں نشانہ بنایا گیا، ایف آئی اے اور نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ نوازشریف اور ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں یہ ہمارا سب سے بڑا گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فخر ہے اس پارٹی کا حصہ ہوں جس نے قوم کی خدمت کی، وزیراعظم نے ڈھائی سال میں معیشت اور ملک کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں