جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

طیارہ ضبط ہونے پر پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ عمران خان پر ہونا چاہیے : مریم اورنگزیب

پاکستان کی ہتکِ عزت

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پر پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ عمران صاحب پر ہونا چاہیے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی ہتکِ عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق، نااہل اور چور ٹولے پر ہونا چاہیے۔ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کرنے کے لئے کی گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : ملائشیاء میں پی آئی اے کا طیارہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ضبط

انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پر بین الااقوامی پاپندیاں لگوانے، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار دینے، کبھی جرمانے بھرنے، ساکھ کو تباہ کرنے، کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ ‏‎نالائقوں ، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ ‏‎کبھی بین الااقوامی پاپندیاں، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط۔ شرم آنی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں