جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کے خلاف 62 اور 63 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

62 اور 63

لاہور : مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے خلاف 62 اور 63 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان استعفیٰ دیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے درمیان جھوٹ بولنے کا مقابلہ جاری ہے۔ غداری کا مقدمہ بدر نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ موجودہ وزیراعظم پر 62 اور 63 کا کیس بنتا ہے۔ عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا اپوزیشن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمے، غداری کے الزامات ،پھر ان کا دفاع کیا جارہا ہے۔ مقدمے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھی نام ہے۔ غداری کے مقدمے حکومت کی مدد کے بغیر درج نہیں ہوسکتے۔

مریم اورنگزیب نے سابق ڈی جی آیف آئی اے کے صحافی کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کے انکشافات کے بعد وزیراعظم کا دماغی ٹیسٹ ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے۔ عمران خان نے سلمان شہباز کے خلاف کیس بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : چوری، کرپشن اور نا اہلی کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشیر میمن کو کہا تم نے شریف خاندان کے خلاف کیس نہیں بنایا۔ عمران خان نے بشیر میمن کو خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کے لیے کہا۔ بشیر میمن نے دہشت گردی کا مقدمہ بنانے سے انکار کردیا۔ بشیر میمن نے کہا آج جو ہو رہا ہے وہ مجھے کرنے کو کہا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بشیر میمن کے انکار کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ڈی جی نیب کو استعمال کیا گیا۔ ترجمانوں سے کہا جاتا ہے سیاسی مخالفین پر کرپشن کا بیانیہ بناؤ۔ جب کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تو غداری کے مقدمے بنانا شروع کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اداروں کو متنازعہ بنایا ہے۔ یہ حکومت اور اس کے ادارے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ یہ صرف سیاسی انتقام کے لیے بیٹھے ہیں اور غداری کے مقدمے بنانے کے لیے ہیں۔ جس بدر بشیر نے ایف آئی آر درج کروائی اسے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اس صورت حال کو سمجھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب آج خاموش کیوں ہے؟ اسے اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ عمران خان استعفی دیں، ان پر 62 اور 63 کا مقدمہ درج کیا جائے۔ بشیر میمن کو سیکیورٹی ڈی جائے، اس وزیراعظم سے کچھ بعید نہیں ہے۔ اس وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ غداری کا پرچہ ہوگیا۔ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں عوام سب جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں