عمران خان 17 اگست کو حلف اٹھا ئیں گیں، صدارتی دورہ ملتوی

صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیرقانون علی ظفر سے ملاقات کے بعد غیر ملکی دورہ ملتوی کردیا ہے۔انہیں پندرہ اگست کونجی دورے پر لندن روانہ ہونا تھا۔

زرائع کے مطابق رائل اسکول آف فزیشن اینڈ سرجن لند ن نے صدر مملکت کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تقریب 17 اگست کو شیڈول تھی، 15 اگست کو صدرمملکت کو لندن کے لئے روانہ ہونا تھا ۔

نگراں وزیر قانون سے مشاورت کے بعد صدر ممنون حسین نے نجی دورہ ملتوی کردیا۔

صدر سترہ اگست کو نئے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔صدرمملکت نےگورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کو حکومت بننے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔