گزشتہ رات کو سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے اور میتوں کو دفنانے کا اعلان ہوگیا ۔اس فیصلہ کے بعد یہ خبر آئی کے وزیر اعظم عمران خان آج کسی بھی وقت کوئٹہ جائیں گے۔
اس خبر کے بعد ٹوئٹر پرایک ٹرینڈ ٹرینڈنگ میں آگیا وہ ٹرینڈ تھا #AbQuettaNahiGharJao۔اس ٹریند نگ کی وجہ عمران خان کو وہ بیان تھاجو انھوں نے جمعہ کو ایک تقریب میں خطاب کے دوران دیا تھا کہ ” دھرنے میں آنے کی شرط رکھنا بلیک میلنگ ہے ایسا کسی ملک میں نہیں ہوتاہے،اگر ایک باریہ سلسلہ قائم ہوگیا تو ہر کوئی اسی طرح بلیک میلنگ کرےگا۔”
اس بیان کے بعد عمران خان پر شدید تنقید ہوئی اور وزیر اعظم کے میڈیا مینجزز بھی اس کی خاطر خواہ تاویل نہ دے پائے۔پاکستانی عوام نے اس بیان پر شدید تنقید کی۔جب یہ خبر آئی کے عمران خان کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں تو ٹوئٹر صارفین نے اس پر خوب تنقید کی اور ٹوئٹر پر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈنگ ہونے لگی #AbQuettaNahiGharjao۔
ٹوئٹر صارف علی ڈاہیو اپنےٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ” اب جانے کی ضرورت نہیں اگر آپ میں انسانیت ہوتی تو آپ پہلے ہی چلے جاتے ۔”
Now you don’t have to go. If there was humanity in you, you would have gone first.
#AbQuettaNahiGharJao pic.twitter.com/TTjEHarZaS
— Ali Dahio (@AliDahio5) January 9, 2021
مشہور صحافی فہد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "واہ کیا کانٹے کا مقابلہ تھا: وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بمقابل لٹے پٹے کٹے دکھیا میتوں سے لیس ہزارہ لوگ – وزیراعظم کو فتح مبارک "
واہ کیا کانٹے کا مقابلہ تھا: وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بمقابل لٹے پٹے کٹے دکھیا
میتوں سے لیس ہزارہ لوگ – وزیراعظم کو فتح مبارک #HazaraLivesMatter— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 8, 2021
ایک ٹوئٹر صارف حسینی نے ایک ہزارہ بوڑھی خاتون کی روتی ہوئی تصویر کے ساتھ لکھتے ہیں "ایک بلیک میلر ماں”
The blackmailer mother 💔😿#ImranKhan #AbQuettaNahiGharJao #imrankhanPTI pic.twitter.com/EBcQpOUELN
— husyni (@Aaqibhussaini2) January 9, 2021
ٹوئٹر صارف اسامہ علی ٹوئٹ کرتے ہوئے 2معصوم ہزارہ بچیوں کی تصویر لگاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ”کیا یہ آپ کو بلیک میلر لگتے ہیں؟۔”
Do they look blackmailers to you?#AbQuettaNahiGharJao @ImranKhanPTI pic.twitter.com/jqt6YtTfxu
— Usama Ali (@UsamaAl07163552) January 9, 2021
سعود راجپوت ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ہزارہ کے جنازوں کی تصویر کے ساتھ کچھ اس انداز میں کرتے ہیں ” کیا پاورفل میچ رہا بلیک میلر اور پی ایم میں اور آخر کار وزیراعظم جیت گئے "
What a powerful match it was b/w PM and Blackmailers and finally PM won … Wowwwww what an achievement in Riyasat e Madina.#AbQuettaNahiGharJao #StopHazaraGenocide pic.twitter.com/rNA1aptueN
— Saood Rajput (Half Businessman) (@Dafa_Hoo_Jao) January 9, 2021
فاروق نواز سہیل ٹوئٹ میں ایک ہزارہ باپ اور ہنستے ہوئے بچے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھتے ہیں "پرائم منسٹر صاحب اگر یہ چہرے آپ کو بلیک میلر لگتے ہیں تو آپ اس عہدے کے اہل نہیں۔”
Mr PM if these faces are blackmailers then u dont deserve this post.#AbQuettaNahiGharJao #HazaraLivesMatter pic.twitter.com/HpYuFkaB6j
— Farooq Nawaz Sahil (@drsahil201) January 9, 2021
آخری اطلاعات کے مطابق عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔