جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی : اعظم نذیر تارڑ

عمران خان نے آفیشل

اسلام آباد : وزیر قانون کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غیر ذمے دارانہ طرز عمل اپنایا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل سے ایک آڈیو زیر بحث ہے۔ عمران خان کا سازشی بیانیہ اب لوگوں کے سامنے آچکا ہے۔ عمران خان نے ذاتی مفاد کو قوم کے مفاد پر ترجیح دی۔ ہمیں ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو ریاست کے مفاد میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں کچھ سیاستدانوں کی باتیں بھی سامنے آئیں۔ سابق وزیر اعظم نے ملکی مفاد کے منافی خطرناک کھیل کھیلا۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غیر ذمے دارانہ طرز عمل اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں : آڈیو لیک کا نوٹس لیا جائے، عمران خان سیاست کیلئے ریاست کی قربانی چاہتے ہیں : جاوید لطیف

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔ قوم نے دیکھ لیا سازشی بیانیے کا آغاز کہاں سے ہوا۔ عمران خان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ایسے سائفر روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں۔ ان کا جواب وزارتوں کے ذریعے دیا جاتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں یہ صفائی دینے کی ضرورت نہیں کہ وہ سازش تھی یا نہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دینے کے بعد مزید کارروائی مناسب نہیں سمجھی۔ عدالت عظمیٰ نے واضح لکھا ہمیں بادی النظر کوئی سازش نظر نہیں آئی۔ اس کی بنیاد پر اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں