لندن : لیگی قائد کا کہنا ہے کہ عمران خان فراڈیا تو تھا، واسطہ پڑا ہے، تو پتہ چلا ہے کہ اتنا بڑا دہشتگرد ہے۔
مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فراڈیا اور ہیرا پھیری کرنے والا تو تھا، ہی لیکن یہ دہشتگرد بھی تھا، اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سمیت 600 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
انہوں نے کہا کہ اب واسطہ پڑا ہے، تو پتہ چلا ہے کہ اتنا بڑا دہشتگرد ہے۔ اس سے بڑا پاکستانی سیاست میں نہ کوئی فراڈیا دیکھا اور نہ ہی کوئی دہشتگرد دیکھا۔