جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے: احسن اقبال

ووٹ

لاہور: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اناڑی اور نالائق شخص عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، اب ہمیں ٹکرا ٹکرا کرکے پاکستان کو جوڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا: مریم نواز

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، الیکشن کرانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، الیکشن کمیشن نے خالی حلقوں کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

متعلقہ خبریں