جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان سندھ کے ماتھے پر پی پی کی شکل میں سیاہ دھبا مٹائیں گے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سندھ کے ماتھے پر پی پی کی شکل میں سیاہ دھبا مٹائیں گے، عمران خان سندھ آرہے ہیں اب زبان کا استعمال مزید تیز کریں۔

شرجیل میمن کے خطاب پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی سیاسی تربیت میں مولانا فضل الرحمان کی جھلک نظر آتی ہے، شرجیل میمن نے وزارت کیلئے قائم علی شاہ حکومت کے خلاف سازش کی، شرجیل میمن نے وزارت اطلاعات میں اربوں کی کرپشن کی، شرجیل میمن ڈی سیز کرپشن کیس میں زرداری کے ریکوری ایجنٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سندھ میں آکر تو دکھائیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے: شرجیل میمن

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی رات کے وقت کہی باتیں سنجیدہ نہیں لیتے، رات میں وہ بلندیوں پر سفر میں جھوم رہے ہوتے ہیں، شہید بینظیر موجود ہوتی تو شرجیل میمن کونسلر تک نہیں بن سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوف کا عالم ہے سوتے وقت بھی یہ عمران خان کا ذکر کرتے ہیں، عمران خان سندھ کے ماتھے پر پی پی کی شکل میں سیاہ دھبا مٹائیں گے، عمران خان سندھ آرہے ہیں اب زبان کا استعمال مزید تیز کریں۔

متعلقہ خبریں