جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کا اسمبلی توڑنے کا اعلان سیاسی پسماندگی ہے: ناصر شاہ

اسمبلی

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا اعلان سیاسی پسماندگی ہے، وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرے گی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں توسیع سے عمران کے اسمبلی توڑنے والے بیانیے کا جنازہ نکل گیا، عمران ایسے دعوے کیوں کرتا ہے جس کا بوجھ انکی اپنی پارٹی اور اتحادی اٹھانے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تیاری کرلیں، جلد خوشخبری ملے گی: عمران خان

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اقتدار کی حوس اور دوسری طرف منافقانہ طریقے، اسمبلی توڑنے کا اعلان سیاسی پسماندگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرے گی۔

متعلقہ خبریں