جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کا 22 مارچ بروز بدھ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر بدھ 22 مارچ کو جلسہ کریں گے، لوگوں کا جذبہ دیکھا ان میں کوئی خوف نہیں تھا، اگر ہوش نہ لیا گیا تو بات سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی، گھر سے نکلا تو بیوی کو خدا حافظ کہہ کر نکلا تھا، مجھے پتا تھا یہ جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک بندہ جو گھر میں گھسا ان پر کیس کررہے ہیں، پاکستانی قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، قوم جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، کل میری غیر موجودگی میں زمان پارک والے گھر کو لوٹا گیا، میرے گھر کے تالے توڑے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر غداری سمیت 96 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، قوم سے پوچھتا ہوں کہ میرا جرم کیا ہے، نواز شریف کی چوری کا عالمی اخباروں اور کتابوں میں ذکر ہے، زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، مجھ پر قاتلانہ حملہ کرایا گیا، 25 مئی واقعہ کے ذمہ داروں کو پنجاب میں لگادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ مریم نواز انہیں ایکسپوز کرے گی: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ انتخابی ریلی نکالنے لگے تو پولیس نے راستے بند کردیئے، انتخابی مہم شروع کرنے لگے تو دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ہماری انتخابی ریلی پر شیلنگ کی گئی، مجھے پتا تھا یہ لوگ ہمیں مشتعل کرنا چاہتے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں کا مقصد انتخابات کرانا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 ہارگئے، دوسرے دن میچ کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہیں دی گئی، ہم نے تیسرے روز لاہور کی تاریخی ریلی نکالی، لاہور کی ریلی کے بعد یہ لوگ خوفزدہ ہوگئے، اسلام آباد سے کیس لاہور منتقل کرنے کی درخواست دی، زمان پارک میں میرے گھر پر شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ عدالت پیش نہیں ہونگا، مجھے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، یہ لوگ مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں