جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے: شرجیل میمن

شرجیل

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس شخص کو اس پر کوئی ندامت نہیں کہتا ہے سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں، عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کے خلاف ایف آئی آر ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے، عمران خان پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیرا ہے، عمران خان سعودی عرب میں 10 پاکستانی خاندانوں کے کفیل کو سزائیں دلوا چکا ہے، عمران خان شاتر دماغ اور بڑا چال باز ہے اور اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے مفادات کیلئے 23 کروڑ عوام کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، جھوٹ پر جھوٹ بول کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کررہا ہے، عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے، اس شخص کو اس پر کوئی ندامت نہیں کہتا ہے سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں، عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کے خلاف ایف آئی آر ہے، کبھی امریکا کے خلاف باتیں تو کبھی ان کے سامنے منتیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی خواتین سے مل کر کرپشن کے ریکارڈ بنائے، علیمہ خان نے بیرون ملک جائیدادیں کیسے بنائیں؟، عمران خان نے راتوں رات فرح گوگی کو ملک سے کیوں فرار کرایا؟، بلوم برگ جیسے کئی عالمی ادارے عمران خان کی کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں، عمران خان کی مہم جوئی دراصل اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ہے، اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیں، اب وہ نوجوانوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتا، عمران خان کو جو کھیلنا تھا وہ کھیل چکے، ریاستی اداروں کو اس شخص کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں