جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا : احسن اقبال

عمران خان کی کرپشن نے

حیدر آباد : احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، پوری وزارت داخلہ کو اپوزیشن پر مقدمے بنانے پر لگادیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے سندھ کا دورہ کیا ہے۔ ملک میں اناڑی لوگوں کی حکومت ہے۔ سندھ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے۔ پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ حیدرآباد.یہ حکومت لاء أینڈ آرڈر میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہر اس سیاسی جماعت اور فرد کو شامل ہونے کے لیے موقع ہے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھے۔ جو پی ڈی ایم کے مقاصد سے اتفاق رکھتا ہے اسے خوش آمدید کہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے ساری اپوزیشن انڈیا کی ایجنٹ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم سوچتا ہوگا کہ اپوزیشن میری ہے، عمران خان ایسے بیان سے خود پاکستان کو کمزور کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی ماں ہے، اسے عمران خان کا سرٹیفیکٹ نہیں چائیے۔

یہ بھی پڑھیں : اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم پلیٹ فارم حکومت سے نجات کا واحد حل قرار

لیگی رہنماء نے کہا کہ دو سالوں میں آٹا 80 اور چینی 120 روپے فی کلو کیسے ہوگئی؟ عمران خان کہتے تھے مہنگائی ہوتی ہے تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے۔

عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بی آر ٹی جیسے منصوبے پر اسٹے آرڈر کے پیچھے کون چھپا ہے؟

احسن اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ وزرات نیب بن چکی ہے۔ پوری کی پوری وزارت داخلہ کو اپوزیشن پر مقدمے بنانے پر لگادیا ہے۔ ن لیگ نے معیشت اور سیکورٹی میں جو حاصل کیا یہ حکومت اسے ریورس کررہی ہے۔ پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیج کر آزاد انتخابات کے ذریعے حقیقی حکومت لائے گیْ

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر ہزاروں صحافی بے روز گار کردیے گئے۔ اپوزیشن کا جلسہ دکھانے پر چینل کو بند کیا گیا۔ جزیروں پر وفاق کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں