لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27 کلو میٹر کا وزیراعظم لرز رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر خرم شہزاد ورک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے متعلق عمران خان کا فیصلے حتمی ہوگا، جس کا سوچ کر 27 کلو میٹر کا وزیراعظم لرز رہا ہے۔ معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئین میں ضرور ہے، لیکن ایسا نہیں کہ وزیراعلیٰ نیند سے اٹھے اور اسمبلی توڑ دے : مراد علی شاہ
ان کا کہنا تھا کہ عوام 13 جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریں گے، جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔ ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہے، جس سے معیشت نہیں سنبھل سکتی۔ ٹولہ مل کر بھی قومی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا ہے۔ وفاق کی طرف سے پنجاب کے 170 ارب روکنا قابل مذمت ہے۔