جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس، راستے سیل، سیکورٹی سخت، جڑواں شہروں میں دفعہ 144

جڑواں شہروں میں

اسلام آباد : عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لیئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے ہیں، جہاں عمران خان اور وکلا کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسلام آباد اور روالپنڈی کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیزی پھیلانے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جڑواں شہروں میں اسلحہ لے کر چلنے، ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد پولیس کے ساتھ پنجاب پولیس بھی سیکورٹی پر مامور ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس جانے کے لیے صرف سری نگر ہائی وے کا راستہ کھولا گیا ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بلٹ پروف گاڑی پولیس کے کمانڈوز زمان پارک پہنچ گئے ہیں، جو عمران خان کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔  پی ٹی آئی نے عہدیداروں اور کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ پر بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی ہے۔ گیٹ نمبر 2 پر لگی رکاوٹ کو بھی ہٹا دیا گیا۔ عمران خان قافلے کی صورت میں اسلام آباد جائیں گے۔

متعلقہ خبریں