جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

عمران

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے معیشت تباہ کردی، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام، تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے اضافے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35فیصد بے مثال اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں