جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کے پاک فوج پر بیان کی وضاحت وہ خود کر سکتے ہیں : صدر مملکت

بیان کی وضاحت وہ

اسلام آباد : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کا معتبر ترین ادارہ ہے، عمران خان کے بیان کی وضاحت وہ خود کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے پشاور میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی وضاحت وہ خود کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا معتبر ترین ادارہ ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ پاک فوج کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔ سیلاب نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبا عمران خان عوام کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے : حکومتی اتحاد

ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈیمز اور آبی ذخائر کے بغیر اس صورتحال کا تدارک ممکن نہیں ہے۔ دریاؤں کے کنارے تجاوزات سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافے کا باعث ہیں۔ سیلاب کے معاملے پر وفاق اور صوبے کی حکومتوں کو سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں