جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران مافیا ماسک سے پیسہ کمارہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا : مریم اورنگزیب

پیسہ کمارہا

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیات کرائی جائے، عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں۔ تاریخ کی پہلی حکومت ہے، جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہیں اور عوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کررہی ہے۔ آٹا، چینی چوری اور اسمگلنگ کے بعد حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے ماسک کی اسمگلنگ پر ڈاکٹر ظفر مرزا کیخلاف انکوائری شروع کردی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہے عوام دشمن عمران مافیا اور گرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی جاتی ہیں۔ پوری قوم کی زندگی کو چھ کروڑ میں بیچ دیا گیا۔ 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا۔ نیب نیازی گھٹ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں