جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران نیازی سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے : احسن اقبال

سیلاب کی مد میں فنڈ

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی پر جو عمران حکومت نے ریفرنس بنایا تھا، اس کو ہائیکورٹ نے ختم کیا۔ عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی۔ عمران نیازی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں کرپشن نہیں ہوئی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : جو علماء نیازی کی نصیحتیں سنیں گے، وہ قوم کی خاک تربیت کریں گے : جے یو آئی

ان کا کہنا تھا کہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے، جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے۔ ایک ایک جلسہ میں 50 ،50 کروڑ لگا رہا ہے اگر عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا۔ سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے، جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران نیازی لوگوں کو گمراہ اور فارن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ الف لیلیٰ کی من گھڑت کہانی بنا کر تقسیم پیدا کی گئی۔ جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں۔ عمران نیازی پاکستان کے ہر ادارے سے اعتماد خراب کر رہا ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔

متعلقہ خبریں