جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے : مریم اورنگزیب

عمران صاحب اور سلیکٹڈ

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ‘‘نالج سٹی پلان’’ کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام آپ کے داعوں، جھوٹ، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے۔ پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا؟ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا تھا؟ پلان تو آپ کا کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا، پورے ملک کو بھکاری بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا تو وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا؟ سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانا، 90 دن میں کرپشن ختم کرنا، خیبر پختونخوا میں 350 ڈیمز بنانا۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بھی پلان تھا ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے ساڑھے سات سال خیبر پختونخواہ اور اڑھائی سال پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دیجے کا پلان پر عمل کیا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آپ کا صرف آٹا چینی چوری، بے نامی 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے، صرف کشمیر کا سودا کرنے کا پلان مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں