جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران صاحب نے جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے : مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے جھوٹے

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  ‎عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں۔ یہ تمام وہی جھوٹے مقدمات ہیں، جن کیلئے سابق ڈی جی ایف آئی پر دباؤ ڈالا تھا۔ ‎شہباز شریف کے خلاف سیاسی انتقام نے مرے ہوئے مقدمات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب نے جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ ‎عمران صاحب شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں انسانی بحران منڈلا رہا ہے، وقت ضائع نہیں کر سکتے : وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ‎شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان اور عوام کو فائدہ پہنچایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کو ختم ہو جانا چایئے۔ ‎جس مقدمے میں شہباز شریف کو گھسیٹا جارہا ہے اس سے متعلق تمام سوالات پوچھے جاچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎شہباز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کو عمران صاحب اور ساتھیوں کی کرپشن نظر نہیں آتی۔

متعلقہ خبریں