جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹور مقرر

کولن منرو

لاہور: جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر اور کیوی بلے باز کولن منرو کو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کے بعد اب پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج کے بیٹر کولن منرو بھی پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز مقرر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے شہزاد رائے کو کیا تحفہ دیا ؟

ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن رواں سال چار سے سترہ اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد کو پہلے ہی ٹورنامنٹ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔

ایونٹ کی چھٹی ٹیم کیلئے مینٹور کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں