جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران کابینہ جنتر منتر پر بنی ہے : امیر مقام

عمران کابینہ

پشاور : امیر مقام کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران کو گھر جانا ہوگا، عمران کابینہ جنتر منتر پر بنی ہے۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہیں گے۔ عمران خان کو گھر واپس بھجوائیں گے۔ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، تلاشی دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کابینہ لوگوں کو دو کی بجائے ایک وقت کھانے کی تلقین دیتے پھرتے ہیں۔ عمران کابینہ جنتر منتر پر بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے احتساب کا سامنا کیا اور ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف بھی تیاری کرے، احتساب کا سامنا ان کو بھی کرنا ہوگا۔

امیر مقام نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران کو گھر جانا ہوگا۔ تحریک انصاف نے کے پی میں بلدیاتی نظام کو اے سی ڈی سی کے ماتحت کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں