کراچی: امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سائفرسے شروع ہونے والا جھوٹ تاجر برادری تک پہنچ چکا ہے، عمران کی انتشار اور فتنہ پھیلانے کی سیاست کچھ دنوں کی مہمان ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے عمرانی فتنے کو مسترد کردیا ہے، لگتا ہے جھوٹ عمران نیازی کے خمیر میں شامل ہے، عمران کے ہر نئے جھوٹ سے ایک نیا جھوٹ جنم لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے: عمران خان
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سائفرسے شروع ہونے والا جھوٹ تاجر برادری تک پہنچ چکا ہے، عمران کی انتشار اور فتنہ پھیلانے کی سیاست کچھ دنوں کی مہمان ہے، عمران خان کو جتنا موت کا خوف ہے آج تک اتنا نہیں دیکھام جلسے میں بھی بلٹ پروف کنٹینر پر کھڑے ہوکر خطاب کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرپوک شخص اپنا موازنہ بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو سے کرتا ہے، گیدڑ کبھی بھی شیروں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔