جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

1965 میں پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئی : وزیراعظم

1965 میں پاکستانی

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1965 میں پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع وشہدا کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور زیادہ مضبوط ہوجاتی ہیں۔ 1965 میں پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی : صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو بھارت کی غیراعلانیہ جنگ کیخلاف پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے لوگ پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر افواج نے ثابت کیا وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہمارے جوان جان کی پرواہ کیے بغیر جرات و بہادری سے لڑے۔

متعلقہ خبریں