جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لندن میں میانمار کے سفارتخانے میں بھی فوجی بغاوت، سفیر کو باہر نکال دیا گیا

سفیر کو باہر

لندن : لندن سفارتخانے کے دفاعی اتاشی نے سفیر کو باہر نکال کر سفارتخانے کو بند کردیا۔

لندن میں میانمار کے سفارتخانے میں بھی فوجی نے بغاوت کردی۔ دفاعی اتاشی نے میانمار کے سفیر کو باہر نکال کر سفارتخانے کو بند کردیا۔

میانمار کے سفیر سفارتخانے کے باہر ہکا بکا کھڑے رہ گئے۔ صحافی نے پوچھا کیا ہوا، جس پر شرمندگی سے سفارتخانے میں فوجی بغاوت کا بتادیا۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں فوج کی کارروائیوں میں 40 سے زائد بچے جاں بحق

صحافی نے سوال کیا کہ عمارت کے اندر کون ہے؟ میانمار کے سفیر نے کہا کہ یہ ایک طرح سے فوجی بغاوت ہے۔ دفاعی اتاشی نے میری ایمبسی پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ ایک طرح سے لندن کے بلکل بیچ میں فوجی بغاوت ہے۔ اس طرح کی فوجی بغاوت نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں