جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری

واضح برتری

واشنگٹن : امریکا میں ہونے والے سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری ظاہر ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے نے صدارتی الیکشن سے پہلے ہونے والے سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے جوبائیڈن کی جیت کی نوید سنادی۔

سروے کے مطابق جوبائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ 54 فیصد امریکی جوبائیڈن کو امریکی صدر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ 42  فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاکھوں اموات کے باوجود ٹرمپ کہتے ہیں کہ کورونا کا نام نہ لیں : باراک اوبامہ 

61 فیصد خواتین نے جوبائیڈن، 37 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔ 71 فیصد سیاہ فام امریکی جوبائیڈن کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ صرف 24 فیصد سیاہ فام امریکی ٹرمپ کے حق میں ہیں۔

متعلقہ خبریں