جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایک سے ڈیڑھ ماہ کےعرصے میں ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی: شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کھلم کھلا ریاستی اداروں پر حملہ آور ہو گئے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کےعرصے میں ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران نیازی لا علاج بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، عمران نیازی اور اس کے حواری خوفناک کھیل کھیل رہے ہیں، عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عمران نیازی نے تمام ریڈ لائنز پار کردی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کھلم کھلا ریاستی اداروں پر حملہ آور ہو گئے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کےعرصے میں ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، پاکستان کے باشعور عوام ریاستی اداروں پر آپ کو ڈرون حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ کی حکومت نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ختم ہوئی، آپ نے کسی کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا، تمام وعدوں پر یو ٹرن لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پر مسلط ڈاکو، چور پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ 162 ارب اور 1100 ارب روپے کے کراچی پیکیج اعلانات تک محدود رہے، عمران نیازی کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں سب سے آگے آیا۔

متعلقہ خبریں