جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فیفا ورلڈکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو 1-2 گول سے ہرادیا

جاپان

دوحہ: خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے میچ کے آخری لمحات میں محض 8 منٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے گول کرتے ہوئے جرمنی کو شکست دیدی۔

جرمنی نے کھیل کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں پیلنٹی کی مدد سے جاپان کے خلاف گول اسکور کیا، جرمنی کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کا پہلا گول ایکی گونڈاگون نے درج کرایا

یہ بھی پڑھیں: فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ، سعودی عرب کی ارجنٹائن کیخلاف تاریخی فتح

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی جرمنی نے دفاعی انداز اپناتے ہوئے بیشتر وقت کھیل کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں کھیلتے گزارا اس دوران مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جسے جاپانی ڈیفنڈرز نے ناکام بنایا۔

کھیل کے 75 ویں منٹ میں جاپانی اسٹرائیکر رٹسودوان نے عمدہ گول کرتے ہوئے میچ کو برابر کردیا، محض 8 منٹ کے بعد جاپانی کھلاڑی ٹاکومااسانو نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک گول کر برتری دلادی۔

متعلقہ خبریں